شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹریاسمین راشد تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

لاہور(پی پی آئی)جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس،انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،تفتیشی افسر کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،کمرہ عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈکل رپورٹ پیش کی گی۔ تفپی پی آئی کے مطابق شیش افسرنے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا،سروسز ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا بلڈ پریشر اب نارمل ہے۔پی پی آئی کے مطابق سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اویس احمد نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دلائل دئیے،وکیل نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد بیمار ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔