پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ظل شاہ قتل کیس، ڈاکٹر یاسمین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج

لاہور(پی پی آئی) سیشن کورٹ لاہور نے ظل شاہ قتل کیس میں نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے ظلِ شاہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔علاوہ ازیں عدالت نے فواد چودھری اور راجا شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں 3 جون تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔