سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کیخلاف اراضی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاہور(پی پی آ ئی)اینٹی کرپشن پنجاب میں عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف لیہ میں 5 ہزار 261 کنال اراضی کے کیس کی تحقیقات تیز کردیں۔میڈیاذرائع کے مطا بق عمران خان کی بہن عظمی خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں اپنے اور اپنے خاوند احد مجید خان کے نام پر 2 مختلف انتقالات کے ذریعے زمین خریدی، اینٹی کرپشن ٹیم نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق پانچ ہزار 261 کنال زرعی اراضی صرف 13 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار روپے میں خریدی گئی اور سرکاری خزانے میں دو چالانوں کے ذریعے چند لاکھ روپے جمع کروا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔معاملے کے انکشاف کے بعد رات گئے ڈاریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے اے سی،اے ڈی سی آر،تحصیلدار سمیت دیگر افسران کے ہمراہ دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے کر لاہور منتقل کر دیا۔