کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم نے کامیاب حکمت عملی سے عمران نیازی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا: آصف زرداری

کراچی (پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پی پی بلوچستان کے صدر اورسابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں تنظیمی ا مور سمیت دیگرپارٹی معاملات پر بریفنگ دی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے 9مئی کے واقعات پرتحریک انصاف کے شرپسندوں کی جانب سے جلاو،گھیراوپرپارٹی قیادت کے دو ٹوک موقف کو قوم کی آوازقراردیا سابق صدر آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سے ہماری پہچان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں ماضی میں دختر مشرق بے نظیر بھٹو کی شہادت پر عوامی ردعمل کے نتیجے میں ملکی سطح پر جو صورتحال پیدا ہوئی بلخصوص سندھ میں جس طرح بغاوت نے سر اٹھایا وہ صورتحال انتہائی خطرناک تھی ایسے موقع پر میں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو ناصرف مزید دولخت ہونے سے بچایابلکہ سندھ میں اٹھنے والی بغاوت کا سر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کچل ڈالا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے استحکام،سلامتی،خوشحالی کے لیے کام کیا ہے جمہوریت،پارلیمنٹ کی بالادستی اور پاکستان سے محبت پیپلز پارٹی کی گھٹی میں شامل ہے مگر افسوس عمران خان نیازی کی گرفتاری پر ملکی سطح پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس سے پاکستان کا بڑا نقصان ہوا ملکی تاریخ میں پہلی بار جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت دیگر قومی تنصیبات کو آگ لگاکرجو نقصان پہنچایا گیا یہ ناقابل معافی جرائم اور ملک کو توڑنے کی سازش تھی مگر ہمارے قومی قانون نافذ کرنے والیاداروں بالخصوص افواج پاکستان اور پی ڈی ایم حکومت نے اپنی کامیاب حکمت عملی سیا سے ناکام بنا کر عمران نیازی کا گھناؤنا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث کوئی شخص قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکتا عمران خان بھی اپنے انجام کو جلد پہنچے گا