کراچی (پی پی آئی)فلم ’تیری میری کہانیاں‘ آئندہ ماہ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کو ایک ساتھ تین حصوں میں مختلف فنکار، ہدایتکار اور مصفف کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق ملٹی ڈائریکٹرز فلم تیری میری کہانیاں میں مہوش حیات کے ساتھ وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ دیگر میں زاہد احمد، آمنہ الیاس، شہریار منور، رمشا خان، حرا مانی، سلمان ثاقب خان (مانی) بھی شامل ہیں۔ فلم کو خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے ریلیز کیا جائے گا۔۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کو ایک ساتھ تین حصوں میں پیش کیا گیا ہے تاہم تینوں حصوں کے فنکار، ہدایتکار اور مصنف مختلف ہونگے یعنی دیکھنے والے ایک وقت میں تین فلمیں دیکھ سکیں گے۔
Next Post
دنیا بھر کی 20لاکھ اور پاکستان میں سالانہ 4سے5 ہزار خواتین فیسٹولا کے باعث تنہائی کی زندگی گزارنے پر مجبور
Tue May 23 , 2023
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی یوم خاتمہ آبسٹیٹرک فسٹیولا2023کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہین ظفر، گائناکالوجسٹ، کوہی گوٹھ ویمن ہسپتال،•ڈاکٹر نگہت شاہ، ممبر، سوسائٹی آف اوبسٹیٹریشین اینڈ گائناکالوجسٹ آف پاکستان،ڈاکٹر ثنا اشفاق، فسٹولا سرجن، کوہی گوٹھ خواتین ہسپتال، مسز شیما کرمانی، تحریک نسواں،محترمہ نیہا […]
