راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل میں کہاہے کہ آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشرکانفرنس ہورہی ہیں،2،3 مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی، میرے خیال میں لیول پلائنگ فیلڈ ہوچکاہے اگرنہیں ہواتو15 جون تک ہوجائے گا اب سلیکشن ختم اورالیکشن ہونے چاہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہاکہ میں نے کلاشنکوف کے جھوٹے مقدمے میں 7سال قید کاٹ کاٹی، کڑیاں والا قتل اور 2 مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں، جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جیل سے رہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت ہے،ساری قوم9مئی کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے اورملزموں سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتی لیکن چادراورچاردیواری اورخواتین کااحترام ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ میرے خیال میں لیول پلائنگ فیلڈ ہوچکاہے اگرنہیں ہواتو15 جون تک ہوجائے گا اب سلیکشن ختم اورالیکشن ہونے چاہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ معاشی اقتصادی سیاسی تباہی کاملبہ موجودہ نااہل حکومت پرگرناچاہیے کسی اورپرنہیں،پاکستانی روپیہ ٹکا ٹوکری ہوگیاہے معلوم نہیں ڈالر کہاں پررکے گا،مسئلہ اقتصادی ہے سازش کے تحت سیاسی بنادیاگیاہے تاکہ مصنوعی بجٹ پیش کیا جاسکے،ان کاکہناتھا کہ اگرعدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے۔
Next Post
عمران خان کے 8 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری
Wed May 24 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 8 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،جج راجہ جواد عباس حسن نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ ذرا ئع کے مطابق فیصلے میں کہا گیاہے کہ […]
