عمران خان کے 8 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(پی پی آ ئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 8 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،جج راجہ جواد عباس حسن نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ ذرا ئع کے مطابق فیصلے میں کہا گیاہے کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش میں معاونت کیلئے نوٹسز جاری کئے،پراسیکیوٹر کے مطابق نوٹسز کے باوجود عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے،وکیل کے مطابق عمران خان سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئے۔فیصلے میں کہاگیاہے کہ وکیل کے مطابق جے آئی ٹی عمران خان کو زمان پارک میں شامل تفتیش کرلے،فریقین عمران خان کے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر دلائل کیلئے 8 جون کو عدالت پیش ہوں۔

Next Post

ہم نے تو دو دو سال جیلیں کاٹیں لیکن پارٹی نہیں چھوڑی: احسن اقبال

Wed May 24 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیرِ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے تو دو دو سال جیلیں کاٹیں لیکن پارٹی نہیں چھوڑی، 9 مئی کو عمران خان نے جو ریڈ لائن کراس کی وہ کوئی جمہوری ملک برداشت نہیں کرتا۔ذرائع […]