ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دیے

لاہور (پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کی استدعا منظور کرلی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دئیے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔فرخ حبیب اور اعجاز شاہ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھیں،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ اسمبلی کی 90 روز سے کم مدت رہ چکی ہے،دونوں حلقوں میں 28 مئی کو الیکشن ہونا تھا۔جسٹس شاہد کریم نے فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔