وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کومبینہ آڈیوز فراہم کردیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب مبینہ آڈیوز فراہم کر دیں ہیں، مجموعی طور پر آٹھ آڈیوز کمیشن کو جمع کرائی گئی ہیں۔ذرا ئع کے مطابق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن میں پیش رفت سامنے آئی ہے، کمیشن کے حکم پر وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو مبینہ آڈیوز فراہم کر دی ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کمیشن کو مجموعی طور پر8 آڈیوز جمع کرائی گئی ہیں، جب کہ آڈیوز میں موجود افراد کے نام،عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز کی تفصیلات بھی شامل ہیں، آڈیوز میں شامل افراد کی فہرست بھی انکوائری کمیشن کے حوالیکردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ججز کی میبنہ آڈیولیکس کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تھا، کمیشن میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان شامل ہیں۔کمیشن کی گزشتہ کارروائی میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا تھا کہ بدھ تک تمام آڈیو ریکارڈنگ کا ریکارڈ فراہم کریں اور آڈیو لیکس میں شامل افراد کی فہرست بھی فراہم کی جائے، جب کہ جن کی آڈیوز ہیں ان کے نام، عہدے اور رابطہ نمبرفراہم کریں۔

Next Post

پی ٹی آئی کے 72 ایم این ایز کے استعفوں کا معاملہ

Wed May 24 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے 72 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے منظور کرنے کے نوٹیفکیشن آئین اور اسمبلی رولز کے خلاف ہیں۔لاہور ہائیکورٹ […]