پی ٹی آئی کے 72 ایم این ایز کے استعفوں کا معاملہ

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے 72 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے منظور کرنے کے نوٹیفکیشن آئین اور اسمبلی رولز کے خلاف ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 72 مستعفی ایم این ایز کے استعفوں کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کی تین درخواستوں پر 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کے استعفے منظور کرنے کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے جاتے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی مستعفی اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے لیے اراکین کو طلب کریں اور دو مواقع فراہم کریں۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے سے پہلے مستعفی اراکین اپنے استعفے واپس لے سکتے ہیں۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مستعفی اراکین سیکرٹری قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتا کر اپنے استعفے واپس لے سکتے ہیں اور سیکرٹری اسمبلی اراکین کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اقدامات کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس پراسس کے بعد دیے گئے استعفے غیر موثر تصور ہوں گے۔

Next Post

نو مئی کے واقعات پر مذمتی قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی

Wed May 24 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل سلیم نے 9 مئی کے واقعات پر مذمتی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔قرار داد کے متن کے مطابق ایوان 9 مئی کو پر تشدد واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہے، جی ایچ […]