نو مئی کے واقعات پر مذمتی قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل سلیم نے 9 مئی کے واقعات پر مذمتی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔قرار داد کے متن کے مطابق ایوان 9 مئی کو پر تشدد واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہے، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس اور تاریخی اشیاکو آگ لگائی گئی، شہداکی یادگار، تاریخی عمارات اور مساجد کو آگ لگائی گئی۔ایوان آرمڈ فورسز، سکیورٹی ایجنسیز کی غیر متزلزل حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔خیال رہے کہ دو دن قبل قومی اسمبلی نے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیرعمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب ہاتھوں گرفتاری کے 9 مئی کوپی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں کیخلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی۔سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 9مئی کے واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی تھی۔

Next Post

نو مئی کے واقعات پرحماد اظہر نے حکومتی الزامات کی تردید کر دی

Wed May 24 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) حکومت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر جیو فینسنگ کے ذریعے پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے اور سنگین روابط کا الزام عائد کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد […]