جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی کے واقعات پرحماد اظہر نے حکومتی الزامات کی تردید کر دی

لاہور(پی پی آ ئی) حکومت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر جیو فینسنگ کے ذریعے پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے اور سنگین روابط کا الزام عائد کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے حکومت کے لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے، ثابت کریں کہ 9 مئی یا اس سے پہلے کسی ایک شخص کو بھی میں نے کال کی ہو۔انہوں نے کہا کہ میں نے صرف ٹوئٹر کے ذریعے لبرٹی چوک پر احتجاج کی کال دی تھی، جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس وقت میں گکھڑ شہر میں تھا، عمران خان نے گرفتاری سے متعلق 8 مئی کو مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔