اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈکی ٹرانزیکشن کے ماسٹرمائنڈ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ہیں، ٹرانزیکشن کے وقت میں وفاقی وزیرتھا۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے القادر ٹرسٹ میں ہونے والی بدعنوانی میں زلفی بخاری، شہزاد اکبر اور بابراعوان کا نام لیا جاتا ہے مگر جس نے اس کرپشن کے کھیل کے اندر سب سے زیادہ فائدہ لیا اس کا نام ہے فیض حمید۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی کوئی ویڈیو نہیں ہوتی اور کرپشن کا کوئی پے آرڈر نہیں ہوتا، ایسے کیسز میں کڑی سے کڑی ملانی پڑتی ہے۔فیض حمید کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، فیض حمید نے اربوں روپے کا فائدہ لیا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آج وہ ’فیض حمید کے باقی گھناؤنے جرائم سے ہٹ کر صرف کرپشن پر بات کر رہے ہیں۔پاکستان اس نہج پر پہنچ گیا ہے جہاں پاکستان کی بقا کی بات کریں۔‘ فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ ’فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں اب بھی موجود ہیں، انھوں نے نیب کو فیض حمید سے متعلق لکھ کر دیا ہے کہ ان کے کیسے آمدن سے اثاثے اتنے زائد ہو گئے ہیں اور انھوں نے کیسے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے۔
Next Post
شیخ رشید اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں؟ عمران کے یا پاکستان کے؟:حافظ حمد اللہ
Wed May 24 , 2023
پشاور (پی پی آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ کہاں ہیں وہ ٹکر کے لوگ جو آخری گیند تک لڑنے کا دعویٰ کرتے تھے؟ پی پی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر ردِ […]
