گرمی بڑھتے ہی ملک بھرمیں بجلی کی طلب میں 7ہزار میگاواٹ اضافہ

کراچی (پی پی آئی)ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار تقریبا 17ہزار میگاواٹ ہے جبکہ طلب 21ہزار میگاوٹ تک پہنچ گئی۔ بجلی کی طلب 14ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 21ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔پی پی آئی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت شہری علاقوں میں دو سے چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تاہم دیہی علاقوں لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔طلب میں اضافے کے باعث عوام کو کئی کئی گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔گھنٹوں بجلی کی بندش کے باعث کسانوں کا فصلوں کو سیراب کرنا کڑا امتحان بن گیا ہے۔ملتان کے دیہی علاقوں میں 8سے 10گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے کپاس کی فصل کو پانی دینا ہوتا ہے بجلی آتی نہیں۔بجلی نہیں ہوتی تو ڈیزل پرٹیوب ویل چلانے پرمجبور ہیں،بجلی آتی نہیں، بل ہزاروں کے آ جاتے ہیں۔

Next Post

جنوبی ایشیا میں سب سے سستے سری لنکن روپے نے بھی پاکستانی کرنسی کو مات دے دی

Wed May 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی)جنوبی ایشیا میں 90 کی دہائی کی سب سے مضبوط کرنسی پاکستانی روپیہ خطے کی سب سے کمزور کرنسی بن گیا۔پی پی آئی کے مطابق جنوبی ایشیا میں سب سے سستے سری لنکن روپے نے پاکستانی روپے کو مات دے دی، ایک امریکی ڈالر 304 سری لنکن […]