اسلام آ باد(پی پی آ ئی)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فون ٹیپنگ کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے۔ اور فون ٹیپنگ صرف دہشت گردی کے مقدمات میں ہائیکورٹ کے جج کی اجازت سے کی جاسکتی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی فون ریکارڈنگ کو اسی صورت درست تصور کیا جاتا ہے جب ریکارڈنگ کرنے والا شخص موجود ہو۔ جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس کا حکمنامہ خلاف قانون ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے اٹارنی جنرل سے یہ نہیں پوچھا کہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کس نے کی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیوز جاری کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کا اگلا اجلاس 27 مئی کو ہو گا اور اس میں متعدد افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
Next Post
عمران خان سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل
Thu May 25 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکان کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیے۔ذرائع کے مطابق قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، اسلم اقبال کے نام نو فلائی […]
