پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے دوران سرگودھا سے لیگی نوجوان بھی گرفتار

سرگودھا (پی پی آئی) پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے دوران مسلم لیگ ن کے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے لیگی نوجوان فیاض کو بھی نظر بند کرنے اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمہ میں نامزد کئے جانے پر لواحقین نے واویلا کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان میں ہنگاموں کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ میں پولیس نے محلہ فاروق آباد سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے نوجوان فیاض کو گھر سے باہر نکلنے پر پولیس نے دھر لیا اور جلاؤ گھیراؤ کے درج مقدمہ میں نامزد کر دیا۔ فیاض کے ورثاکا کہنا ہے کہ پولیس کو مسلم لیگ ن سے تعلق کے تمام تر ثبوت فراہم کئے اور بے گناہی کے لئے لوگوں نے گواہی دی لیکن پولیس نے ایک نہ سنی اور نظر بند کردیا،لواحقین نے مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت کے خاموش تماشائی ہونے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

Next Post

فواد چودھری 15 سال کے دوران چوتھی سیاسی پارٹی سے علیحدہ،ق یا فنکشنل میں شمولیت کا امکان

Thu May 25 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے گزشتہ 15 سال کے دوران چوتھی سیاسی پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ وہ ق لیگ یا پھر فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر […]