پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چودھری 15 سال کے دوران چوتھی سیاسی پارٹی سے علیحدہ،ق یا فنکشنل میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے گزشتہ 15 سال کے دوران چوتھی سیاسی پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ وہ ق لیگ یا پھر فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں کیونکہ ن لیگ اور پی پی سے بیک ڈور رابطوں میں انھیں مایوسی ہوئی ہے ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ وہ شیخ رشید کی طرح اپنی سیاسی جماعت کی تشکیل پر بھی غور کر رہے ہیں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے 2008 کے بعد مرحوم صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے ترجمان بھی بنے۔فواد چودھری نے مارچ 2012 میں آل پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی بعد ازاں وہ سابق وزیراعظم یوسف سید رضا گیلانی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور بھی رہے۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جب وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو انہوں نے فواد چوہدری کا عہدہ برقرار رکھا، 2013 کے انتخابات کے بعد وہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے ترجمان کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے۔فواد چودھری نے اپنے سیاسی سفر کے دوران کچھ عرصے کیلئےء مسلم لیگ (ق) میں بھی شمولیت اختیار کی تھی۔جون 2016 میں فواد چودھری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور 2018 میں جہلم سے الیکشن جیت کر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں انجام دیں۔فواد چودھری میڈیا میں ایک تنازعہ کی وجہ سے بھی مشہور ہوئے تھے جب انہوں نے ایک میڈیا اینکر کو تقریب میں تھپڑ مار دیا تھا۔ انہوں نے کچھ عرصہ ایک ٹی وی پروگرام کے سیاسی شو کی میزبانی بھی کی تھی۔