ملتان میں پاکستان تحریک انصاف حقیقی قائم،عمران پر تنقید

ملتان (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان کردیا گیا،پی پی آئی کے مطابق یہ اعلان باضابطہ طورپر پی ٹی آئی حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فامر سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، نیا تو نہ بنا، بچا کھچا پاکستان بھی عمران خان نے یوتھ کے ذریعے ختم کروانا چاہا۔انہوں نے کہا کہ ہم یوم تکریم شہدا پر تحریک انصاف حقیقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ جو کارکنان بے گناہ قید ہیں ہم انہیں بازیاب کروائیں گے۔ راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کا عمران خان کو سب نے بتایا مگر انہوں نے کسی کی نہیں سنی۔ بشریٰ بی بی کی کرپشن پر عمران خان نے آنکھیں بند کر لیں۔

Next Post

فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر دکھ ہوا، سیاسی کارکن تو ہمت والے ہوتے ہیں: طلال چوہدری

Thu May 25 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل دیا ہے۔ ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ آپ سے سیاسی مقابلہ رہا اور بھرپور رہا، آپ کی ٹوئٹ پر دکھ ہوا، […]