شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق ایم پی اے اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آئی)جناح ہاؤس میں جلاؤگھیراؤاورتوڑپھوڑکے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔سابق ایم پی اے اکرم عثمان سمیت 16ملزمان کو کمانڈ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرلیا ہے۔ جی ایچ کیو،آئی ایس آئی آفس اور پی ایف بیس پر حملے کے کرداروں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد جی ایچ کیو،آئی ایس آئی آفس اور پی ایف بیس پر حملے کے کرداروں کی نشاندہی بھی کر لی گئی۔پولیس کیمطابق تین شہروں میں پی ٹی آئی کے پندرہ رہنما جلاؤ گھیراؤ کے دوران شرپسندوں سے رابطوں میں رہے۔تمام رہنماؤں کی نشاندہی جیو فینسنگ رپورٹ میں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی پرحملے کے دوران 88 شرپسندوں سے 6 پی ٹی آئی رہنماوں کے رابطے واسق قیوم کی8،اجمل صابرراجہ کی7کالز ٹریس ہوئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور جناح ہاوس حملے کی جیوفینسنگ رپورٹ سامنے آئی تھی۔