عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

” جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، قسمت میں ہوگا تو کوئی جیون ساتھی ضروربنے گا: ماریہ واسطی

کراچی (پی پی آئی)معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ” شادی کا فیصلہ کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، میری قسمت میں کوئی لکھا ہوگا توضرور مل جائیگا۔”پی پی آئی کے مطابق ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ” میں نے شادی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑ رکھا ہے اور میں سمجھتی ہوں اس میں تقدیر کا سب سے بڑا عمل دخل ہے۔” انہوں نے کہا کہ” ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میری قسمت میں کوئی لکھا ہوگا تو ضرور میرا جیون ساتھی بنے گا۔ میں اس حوالے سے قطعی سوچتی ہوں نہ پریشان ہوتی ہوں، میں حقیقت پسندانہ زندگی گزار رہی ہوں۔” انہوں نے کہا کہ “میں مخلص لوگوں کی بہت قدر کرتی ہوں کیونکہ آج کے دور میں یہ لوگ بڑے نایاب ہیں۔” ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ” اگر تما م لوگوں کی ان کی پسند کی مطابق شادیاں ہوتیں تو آج محبت کی قدر ختم ہوچکی ہوتی۔”