پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی جماعت عسکریت پسند بننا چاہ رہی ہے تو قانون اپنا راستہ لے گا: بلاول

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ اورچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اصولی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کی مخالفت کرتاہوں لیکن سیاسی جماعت عسکریت پسند تنظیم بننا چاہ رہی ہے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ذرا ئع کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اصولی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کی مخالفت کرتا ہوں لیکن سیاسی جماعت کو بھی سیاسی جماعت کی طرح رہنا ہو گا، اگر سیاسی جماعت ایک عسکریت پسند تنظیم بننا چاہ رہی ہے اور 9 مئی کے واقعات سے لاتعلق رہنے کو تیار نہیں ہے تو اس صورت میں، میں کیا چاہتا ہوں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور قانون اپنا راستہ لے گا۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے سوالوں کا جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں سیاسی جماعت بننے کی قابلیت ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ 9 مئی کے واقعات جو ہماری تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے، کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو کے علاوہ ملٹری تنصیابات پر جو حملے ہوئے ان کی تفصیلات (کس طریقے اور منصوبہ بندی کے تحت) جب قوم کے سامنے آئیں گی تو ہر پاکستانی یہ چاہے گا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پارلیمان میں ہوتی ہیں۔ سیاسی جماعتیں سیاست کرتی ہیں اور ریاست کے خلاف پتھر، لاٹھیاں اور بندوقیں استعمال نہیں کرتیں۔