پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی واقعات، مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت کا عدم ثبوتوں کی بنا پر 6 افراد کو رہا کرنے کا حکم

مردان(پی پی آ ئی)مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 اور 10 مئی کے واقعات کے تناظر میں گرفتار مزید چھ افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس وقت مردان جیل میں موجود ملزمان کی مجموعی تعداد 120 سے زیادہ ہے۔فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر سے تحریری رپورٹ طلب کی جس کی بنیاد پر ان چھ افراد کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وکلا کے مطابق ان افراد کی ابتدائی طور پر 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا لیکن اس بارے میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مردان جیل میں 90 سے زیادہ گرفتار افراد کی مختلف مقدمات میں گرفتاری ظاہر کر دی گئی۔