وسیع تر علاقائی جنگ سے بچنے کے لیے پاکستان کو سفارت کاری کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے:سابق صدر آزاد

خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے طوفان کی توقع

ڈی ایچ کیو اسپتال مٹیاری میں جدید طبی خدمات موجود ، اضافہ کرنے کی جاری کوشیں

ساؤتھ ایئر کی نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع

اورنگی ٹاؤن میں 2 پولیس مقابلے ،4 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی کریم آباد پر ٹریفک حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پی پی آ ئی) سابق صوبائی وزیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ عمران اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے بھرپور منصوبہ بندی کرے کے ایک سازش تیار کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا ارو غیر ملک کی آقاوں کو خوش کرنا مقصود تھا،اس دن شہدا کی یادگاروں کی جس طرح بے حرمتی کی گئی، قومی ورثے کو جس طرح تباہ کیا اس نے ہر پاکستانی کی روح کو زخمی کیا۔فردوس عاشق اعوان نے 9 مئی کے واقعات کی منصفانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ میرے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، میری سیاست کا سلوگن سیاست نہیں، ریاست ہے،ہم نے اسی ریاست میں رہنا ہے۔ تحریک انصاف میں شمولیت بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔میرا یقین ہے کہ شہدا کی محبت اور وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جنہوں نے شہدا کی بے توقیری کی انہوں نے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا اور نظریئے کو پارہ پارہ کیا ہے۔