سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑھتی مہنگائی کے باوجود پاکستان میں رہائش اب بھی سب سے سستی

کراچی (پی پی آئی)عالمی اعدادوشمار کے مطابق کمزور معیشت، سیاسی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نبرد آزما ہونے کے باوجود پاکستان “رہنے کے لیے دنیا کے سب سے سستے ممالک“ کی فہرست میں پہلے نمبر پررکھا گیا ہے۔عالمی ادارہ شماریات نے رہائش کیلئے سستے ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کو سرفہرست رکھا ہے، مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس فہرست کے مطابق کسی ملک میں رہائش کی لاگت اور دیگر متعلقہ اعشاریے امریکی ڈالر کے لحاظ سے درکار رقم پر مبنی ہیں۔ پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے قوت خرید میں کمی دیکھی گئی ہے۔18 کے انڈیکس سکور کے ساتھ، پاکستان کی رینکنگ دیگر اقوام کے مقابلے میں یہاں رہائش کیلئے انتہائی کم قیمت کی عکاسی کرتی ہے۔رینٹ انڈیکس کا سکور 3.4 ہے، جو ملک میں رہائش کی استطاعت کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان کا گروسری انڈیکس اسکور15.4، ریسٹورانٹ پرائس انڈیکس 13.7، اور لوکل پرچیزنگ پاور انڈیکس اسکور 24.4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسرے انتہائی سستی ممالک میں مصر، بھارت اور کولمبیا شامل ہیں۔ پاکستان کا فہرست میں اول نمبر پر ہونا ایسے افراد کیلئے ممکنہ فوائد کے پہلو اجاگرکررہا ہے جو معاشی چیلنجز، سیاسی بدامنی اور مہنگائی میں کم قیمت والی طرز زندگی کے متلاشی ہیں۔فہرست کے مطابق رہائش کے لیے مہنگے ترین ممالک میں سرفہرست برمودا ہے، اس کے بعد سوئٹزرلینڈ، جزائر کیمین اور بہاماس آتے ہیں جو اپنے متمول طرز زندگی کے لیے مشہورہیں۔