سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں کے لندن اور دبئی منتقل ہونے کا انکشاف

پشاور (پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراطلاعات نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما لندن اور دبئی منتقل ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شال کاکاخیل نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نو مئی کو جو واقعات ہوئے وہ اب دوبارہ کسی صورت بھی نہیں ہونے دیے جائیں گے، 9 ااور10 مئی کے واقعات میں ملوث 2728 افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم نامی گرامی پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم گرفتاری پرتشویش ہے، تحریک انصاف کے رہنما لندن و دبئی فرار ہوگئے ہیں،جن شرپسندوں نے عسکری، سرکاری اور عوامی املاک پر حملے کیے انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جبکہ حکومت نے ملٹری کورٹس کو کیس ریفر کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پرحملوں کے کیس ان ملٹری عدالتوں کوبھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک نصاف کے ہر ایک وزیر اور مشیر نے عوام کا ذہن گندہ کرنے میں حصہ ڈالاہے, ہم پرانے پاکستان والے سب کی عزت کرتے ہیں، یہ لوگ صوبہ کو آگ لگاکرچلے گئے ہیں ان کے ذہنی معائنے کی ضرورت ہے۔