سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا۔سابق وزیر اعظم عمرا خان نے درخواست میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردی عدالت سے 18 مئی کو پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس سمیت دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے، جس مقدمے میں سرچ وارنٹ حاصل کیے گئے اس مقدمے میں درخواست گزار کا کوئی کردار نہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سرچ وارنٹ کے بعد درخواست گزار نے میڈیا کی موجودگی میں فریقین کو سرچ وارنٹ کی اجازت دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ وارنٹ کالعدم قرار اور غیر قانونی قرار دے۔ عمران خان کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔