شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

60 ارب کا ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور سے مذاکرات نہیں ہو سکتے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 60 ارب کا ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان کی مذاکرات کیلئے اپیل پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان صاحب یہ مذاکرات نہیں، این آر او کی اپیل ہے۔ جی ایچ کیو، عمارات پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، یاد گاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے مذاکرات شہدا کی بے حرمتی ہے۔ ریاست پر حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مذاکرات نہیں ہوتے۔ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینس، ہسپتال، سکول جلائے گئے،فساد، توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلایا گیا، نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل کر اب کہتے ہو مذاکرات کرنے ہیں۔ قوم،وطن اور شہداکے مجرموں سے مذاکرات نہیں ہوتے۔