بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے

لندن(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے،شہدا کی یادگاروں کو جلانے والوں سے نہیں ہوتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے اور مذاکرات کی پیشکش پرردعمل میں کہا ہے کہ ’بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے، شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے سات رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر،حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

Next Post

آئی ایس پی آر کا یوم تکبیر کی سلور جوبلی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت

Sun May 28 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی) آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے،یوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی […]