نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(پی پی آئی) نئی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے جہانگیر ترین نے عبدالعلیم خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور نئی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں سینئر سیاستدان اسحاق خاکوانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور سعید اکبر نوانی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق شرکاکا کہنا تھا کہ پریشر گروپ بنانے کے بجائے نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینی چاہیئے کیونکہ بہت سے مزید رہنما تحریک انصاف چھوڑنا چاہتے ہیں، انہیں نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیئے۔

Next Post

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس کی سماعت یکم جون کو مقرر

Mon May 29 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس کی سماعت یکم جون کو مقرر کردی گئی ہے۔۔عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت یکم جون کو کرے گی۔چیف جسٹس عمر عطائبندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ کیس کی […]