متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت بلتستان کونسل کے عارضی ملازمین کو دیوار سے لگا کر حق تلفی کیا جا رہا ہے:ممبران GBکونسل

گلگت(پی پی آ ئی)گلگت بلتستان کو نسل کے ممبران نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام عارضی ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جا ئے۔ تفصیلا ت کے مطابق گلگت بلتستان کو نسل ممبران کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ روز گلگت بلتستان کیمپ آ فس میں منعقد ہو ئی میٹنگ میں چیئر مین قائمہ کمیٹی محمو ایوب شاہ،چیئر مین پبلک اکا ونٹس کمیٹی اقبال نصیر اور ممبران کونسل شیخ احمد علی،حشمت اللہ اور عبدالرحمٰن سمیت جوائنٹ سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل نے شر کت کی۔ میٹنگ میں گلگت بلتستان کے حوالے سے ہو نے والے تمام نا انصا فیوں پر تشویش کا اظہا کیا گیا۔ممبران نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان مختلف بحرانوں کا شکار ہے،جی بی کو نسل صوبے کے ساتھ مل کر وفاق کے زریعے گلگت بلتستان کے مسا ئل کو حل کر نے کیلئے اپنا کر دار ادا کرے گا، جی بی کو نسل اور اس سے منسلک ادداروں میں مو جود تمام ملا زمین کو مستقل کر نے کے حوا لے سے کمیٹی برا ئے متا ثرہ ملازمین اور گلگت بلتستان چیف کورٹ کے واضح احکامات کے باؤجود ملازمین کے بنیادی حقوق دئے بغیر اپنے من پسند افراد کوDeputation پہ لا چکے عمل کو فوری رو کا جا ئے اور ان عا رضی ملازمین کو جلد سے جلد مستقل کر کے انکے بنیادی حقوق دئے جا ئیں۔ ممبران گلگت بلتستان نے مزید کہا ہے کہ آ فسر شا ہی اپنے من پسند لو گوں کو گلگت بلتستان کو نسل میں ڈیپو ٹیشن میں لا کر جی بی ایگزیکٹیو الاونس کے نام سے لاکھوں رو پے تنخواہ کی مد میں لے رہے ہیں جو گلگت بلتستان کے عوام کے بجٹ پر بوجھ ہے۔ اس کے برعکس گلگت بلتستان کے عارضی ملاز مین کو دیوار سے لگا کر حق تلفی کر رہے ہیں۔ ممبران نے کہا ہے کہ ڈیپو ٹیشن پر آ ئے ہو ئے تمام ملازمین کو وا پس بھیج کر عا رضی ملازمین کو جلد سے جلد مستقل کیا جا ئے۔ جو ئنٹ سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس بات پر عزم کا اعادہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے اہم بنیادی اشوز کو حل کر نے نیز کو نسل کو فعال بنا کر علاقے کی احساس محرومی کو ختم کر نے کیلئے وفاق کی سطح پر اقدامات ممبران کے ساتھ مل کر اٹھا ئے گا، اور جلد سے جلد عا رضی ملا زمین کی مستقلی کیلئے عملی جا مع پہنائیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ آ ئندہ آ پس کے اعتماد کو مظبو طی سے بحال کرتے ہو ئے گلگت بلتستان کے فلاح و بہبود کیلئے کا م کریں گے۔ ممبران نے مشترکہ لا ئحہ عمل طے کر نے کیلئے اگلے ہفتے اسلام آ باد میں میٹنگ طلب کی ہے۔ تاکہ گلگت بلتستان جیسے حساس اور متنا زخطے کی بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے، اور گلگت بلتستان کے ساتھ ہو نے وا لی نا انصافیوں کا اذالہ کیا جا سکے۔