پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متناع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کی کارروائی کی گئی ہے لیکن وارنٹ کی تعمیل کے وقت اعظم سواتی اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرا اعظم سواتی سے رابطہ نہیں ہو سکا، تفتیشی افسر وارنٹ کی تعمیل کے لیے کہاں گئے، کیسے تعمیل کروائی؟بعد ازاں سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے وارنٹ کی تعمیل کروانے والے اہلکار کو طلب کرلیا۔