شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میں موت و حیات کی کشمکش میں آپ سے مخاطب ہوں شیخ رشید کی چیف جسٹس عمر عطابندیال سے خصوصی اپیل

راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس عمر عطابندیال سے اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب میں پہلی دفعہ آپ سے اپیل کررہا ہوں،مجھے مارنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیاہے،میں موت و حیات کی کشمکش میں آپ سے مخاطب ہوں،ریاست اور سیاست کو گندا کیا جارہاہے۔شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ میں 190 ملین پاونڈ کیس والے ایجنڈے میں موجود ہی نہیں تھا،میں اگر کابینہ اجلاس میں موجود ہوتا تو ضرور شہادت دیتا،جھوٹی گواہی دینے سے میں موت کوترجیح دوں گا۔شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ 30،30 ہزار تنخواہ والے ملازمین کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے،کل رات70 سے 80 لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے،ان کاکہناتھا کہ اللہ کے بعد آپ آخری امید ہیں، لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔