ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ، تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار، تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم

پشاور(پی پی آ ئی) پشاور ہائیکورٹ نے 10 مئی کو جاری کیے گئے تھری ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں 10 مئی کو لگائے گئے تھری ایم پی او سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے، مختصر فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ تھری ایم پی او کے تحت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔عدالت نے ایک لاکھ دو نفری ضمانتی مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب ہوں تو معمول کے مطابق کارروائی کی جائے۔