کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں پانچ جون تک مشروط توسیع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں پانچ جون تک توسیع کرتے ہوئے انھیں تین روز میں وفاقی دارالحکومت کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس میاں گل حسن کی سربراہی میں دو رکنی ڈویڑن بینچ نے سماعت کے دوران عمران خان کو حکم دیا کہ وہ تین ورکنگ ڈیز میں متعلقہ عدالت، یعنی احتساب عدالت، میں پیش ہوں۔عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ تین روز کے اندر احتساب عدالت میں رجوع نہ کرنے پر ان کی عبوری ضمانت غیر مؤثر ہوجائے گی۔عمران خان کے وکیل نے ان کی عبوری ضمانت میں آٹھ جون تک توسیع کی استدعا کی تھی جسے ہائیکورٹ نے مسترد کیا۔دوسری جانب عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، خواتین پولیس اہلکار بھی جوڈیشل کمپلیکس میں موجود ہیں۔