شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہیومن رائٹس واچ کا پاکستان میں عام شہریوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہ چلانے کا مطالبہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات نہ چلائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات پاکستانی حکام کے لیے ان مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلانے کی کوئی بنیاد فراہم نہیں کرتے، خاص طور پر جب سویلین عدالتیں کام کر رہی ہوں۔ہیومن رائٹس ہواچ پیٹریشیا گوسمن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی تشدد کرنے والے افراد کے خلاف صرف آزاد اور غیر جانبدار شہری عدالتوں میں مقدمات چلانے کی ذمہ داری ہے، جب کہ ملٹری عدالتوں کو فوج کے خلاف جرائم کرنے والوں پر بھی استعمال نہیں کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہیومن رائٹس واچ نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد احتجاج کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔