ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اصولوں پرنہیں، ذاتی مفادات کیلئے لڑ رہے ہیں:سراج الحق

لاہور (پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی اصولوں پر نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے ہے۔ذرا ئع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے چاروں طرف غربت ہے، عدالتوں میں انصاف نہیں مل رہا، عام آدمی کے لیے علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں، ساری تباہی اور بربادی کا ذمہ دار کون ہے؟ سرکاری اور غیر سرکاری منصوبوں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا، ساری تباہی کی وجہ موجودہ اور سابق حکمران ہیں۔انہوں نے کہا ان تمام کی لڑائی اصولی اختلاف پر نہیں ہے، ان کی آپس میں ذاتی اور مفادات کی لڑائی ہے، پی ٹی آئی بھی یہی کہتی تھی کہ ہم نے پرانی حکومتوں کا گند صاف کرنا ہے، پی ڈی ایم کی حکومت بھی یہی کہتی ہے کہ ہم نے پرانی حکومت کا گند صاف کرنا ہے، جماعت اسلامی نے 75 سال اسلام اور پاکستان کے لیے کام کیا، پاکستان ترقی کرے گا تو ہم سب ترقی کریں گے، معاشی خوشحالی ہوگی تو سب خوشحال ہوں گے، اس وقت 95 فیصد عوام مظلوم ہے۔ان پارٹیوں کو 100سال بھی موقع ملے تو پاکستان ایسے ہی چلے گا، پی ڈی ایم کا کوئی علاج نہیں ہے نہ ان کے پاس ملکی مسائل کا کوئی حل ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم آزمائے ہوئے لوگوں پر مزید اعتماد نہ کرے، عام آدمی کا ووٹ ایک فیصلہ کن چیز ہے، اگر ملائیشیا،جاپان آگے بڑھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں آگے بڑھ سکتے، امید ہے لوگ جماعت اسلامی پر اعتماد کریں گے، ہم آپ کو ایک روشن پاکستان دے سکتے ہیں۔