لاہور: پنجاب میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران17 لاکھ بچے ویکیسن سے محروم رہ گئے،دوروزہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کوپولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں 24 فروری سے تین روزہ پولیو مہم کا آغازکیا گیا جس میں ایک کروڑ75 لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاﺅکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھاجو کہ مکمل نہیں کیا جاسکا اور17 لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے،رہ جانے والے بچوں کے لیے دو روزہ کیچ اپ ڈے کا آغازکردیا گیا ہے تاکہ صوبے کو مکمل طور پر پولیو سے محفوظ بنایاجاسکے،تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں ،بس اڈووں سمیت گھرگھرجانے والی 45 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلارہی ہیں۔
Next Post
اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا
Fri Feb 28 , 2014
جدہ: اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا، جید علما ئے کرام نے مہم مخالف کاررو ائیوں کوغیر اسلامی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں انسداد پولیو مہم سے متعلق او آئی سی ہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ہوا جس میں اسلامک ایڈوائزری اکیڈمی، فقہ اکیڈمی، جامعہ الاظہر اور اسلامی ترقیاتی بینک […]
