اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا

جدہ: اسلامی مشاورتی کونسل نے انسداد پولیو مہم کوجائز قرار دیدیا، جید علما ئے کرام نے مہم مخالف کاررو ائیوں کوغیر اسلامی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں انسداد پولیو مہم سے متعلق او آئی سی ہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ہوا جس میں اسلامک ایڈوائزری اکیڈمی، فقہ اکیڈمی، جامعہ الاظہر اور اسلامی ترقیاتی بینک کے علماءاور دانشوروں نے شرکت کی ، اجلاس کی سربراہی امام کعبہ نے کی ، اجلاس کے بعد باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انسداد پولیو مہم جائز اورشرعی ہے اور اس کیخلاف کام کرنا غیرانسانی اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، مہم کو سبوتاڑ کرنے کیلئے حملے اورمتاثرہ بچوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے عمل کوسراسرغیراسلامی قرار دیا گیا ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور صومالیہمیں بچے پولیو کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں وہاں پرتشدد کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔

Latest from Blog