پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی9 کا دفاع کرنا ان حملوں میں حصہ دار ہونے کے مترادف ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دفاع کرنا ان حملوں میں حصہ دار ہونے کے مترادف ہے۔ عمران خان کو ان شرمناک واقعات پر ملک و قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی، لیکن افسوس ہے وہ آج تک 9 مئی کا دفاع کر رہے ہیں۔ عمران خان 60 ارب ڈالر کے اوپن اینڈ شٹ کیس میں گرفتار ہوئے تھے، کسی فرضی مقدمے میں نہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ9 مئی سے اب تک عمران خان نے پرتشدد مظاہروں اور حساس تنصیبات پر حملوں پر کئی بار موقف تبدیل کئے ہیں۔ 9 مئی کے حوالے سے انہوں نے معذرت خواہانہ رویہ اپنایا ہوا ہے، ابھی تک 9 مئی کے بدترین حملوں کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا یہ رویہ ملک کو کسی نئے سانحے سے دوچار کریگا۔ پی پی رہنما نے سوال کرتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے اپنی گرفتاری کو “ریڈ لائین” کیسے قرار دے دیا؟ کیا عمران خان اس ملک اور قانون سے بالا تھے؟ عمران خان خود کو ملک کی “ریڈ لائین” سمجھنا بند کریں،قوم کی ریڈ لائین پاکستان اور قانون ہے، عمران خان نہیں۔ اب پر تشدد، انتشار اور تقسیم کی سیاست کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔