پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جو فواد چوہدری کر رہے ہیں میں اس میں سرگرم نہیں ہوں:اسد عمر

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جو فواد چوہدری کررہے ہیں میں اس میں سرگرم نہیں ہوں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اورجلاوگھیراوسے متعلق کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت13جون تک منظورکرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے اسد عمر کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ فوادچوہدری ایکٹو ہیں تو وہی بتائیں گے کہ کیاکررہے ہیں اور جو فواد چوہدری کررہے ہیں، میں اس میں ایکٹو نہیں۔یاد رہے گذشتہ روز تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے چند اہم رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد انکشاف کیا کہ سابقہ رہنماؤں کے درمیان مستقبل کے لائحہ عمل کو طے کرنے کے لیے رابطے جاری ہیں۔فواد چوہدری، عمران اسماعیل، عامر کیانی اور مولوی محمود نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد انھوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ’پاکستان کے اندر معاشی، آئینی، سیاسی غیر یقینی موجود ہے جس کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے۔انھوں نے کہا کہ ’ان حالات میں اپوزیشن کی پوزیشن خالی نہیں رہنی چاہیے۔ بحران کو حل کرنے کے لیے ہم کوششیں کریں گے۔فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد اسد قیصر سمیت تحریکِ انصاف کے متعدد رہنماؤں نے ان سے رابطوں ترید کی۔