شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جہانگیر ترین سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب

لاہور(پی پی آ ئی) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی کھلاڑیوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے، 70 سے زائد موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی ٹیم میں شامل ہونے کی حامی بھر لی۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع ہے، جہانگیر ترین پارٹی کے قیام کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی سنچری مکمل ہونے پر پارٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا، جہانگیر ترین نے لاہور اور اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی لاہور میں اہم سیاسی شخصیات کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گی، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جہانگیر ترین سے جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے بھی جہانگیر ترین کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے، فواد چودھری بھی جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔