کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سماجی کارکن جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی میں سماجی رہنما جبران ناصر کے لاپتا ہونے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں اہلیہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ جبران ناصر کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیاگیا، جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات شوہر کی ساتھ ڈنرکرکے گاڑی میں واپس آرہی تھی کہ مسلح افراد جبران ناصر کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔منشاپاشا کے مطابق ڈیفنس فیز فائیو، 26 اسٹریٹ پر گاڑی نے رکنے پرمجبور کیا، مسلح افراد میرے شوہر کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔ میرے شوہر کا تاحال کچھ پتہ نہیں وہ کہاں ہیں۔ خیال رہے کہ جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کا جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کے شوہر جبران ناصر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں۔