کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

القادر ٹرٹس کیس، نیب نے عمران خان اور بشری بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) احتساب کے وفاقی ادارے نیب نے القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کے لیے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا ہے۔نیب کے نوٹسز میں درج ہے کہ دونوں ملزمان ذاتی حیثیت میں اسلام آباد کے دفتر میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں اور اپنے بیان درج کروائیں۔نیب نے عمران خان سے دیگر دستاویزات کے علاوہ زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کی تفصیلات طلب کی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے ایک مرتبہ عمران خان نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا برطانیہ سے پاکستان 190 ملین پاؤنڈز کی منتقلی میں عمران خان اور دیگر نے اپنی طاقت سے تجاوز کیا اور ذاتی فائدے حاصل کیے۔