کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی،لیاری ایکسپریس وے پر نان سٹاپ پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آ ئی) سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد میں لیاری ایکسپریس وے پر نان سٹاپ پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ کرن شیخ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے رکن منیر میمن، ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس جاوید علی مہر، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، این آر ٹی سی حکام شعیب احمد، عبدالشکور آرائین اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے پر ابتدائی طور پر ٹیسٹ بس چلانے اور سروس شروع کرنے کے حوالے سے سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس چلنے سے باقی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا، سندھ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ 11 جون تک ٹیسٹ بس سروس اور سروے مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔