شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا: شرجیل انعام میمن

کراچی(پی پی آ ئی)پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبا ئی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا، اب ان کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، سربراہ پی ٹی آئی کو مزید ریلیف دینا ملک کے ساتھ زیادتی ہوگی۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی خود بھی چاہیں اور اس لاڈلے کو بچانے والے جو کود پڑتے تھے وہ بھی چاہیں تو اب سربراہ پی ٹی آئی کا قانون کے شکنجے سے بچنا مشکل نہیں ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران کے کرپشن کا پھندا سربراہ پی ٹی آئی کے گرد تنگ ہوتا جا رہا ہے، سربراہ پی ٹی آئی کو مزید ریلیف دینا ملک سے زیادتی ہوگی،عمران نیازی سیاسی شخص تھے ہی نہیں ان کو ہم پر مسلط اور زبردستی تھونپا گیا تھا۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ مجھے گرفتار کیا تو نو مئی جیسا ردعمل ہوگا، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نو مئی کے واقعات کو ”اون“ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ہی انٹرویو کو بی بی سی پر رکوانے کی کوشش کی، انہوں نے اپنے انٹرویو میں اقرار جرم کیا، جن لوگوں کو ریاست کیخلاف استعمال کیا گیا ان کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی نے لاتعلقی کردی ہے۔