شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کی ملاقات، مل کر چلنے پر اتفاق

لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر متحرک، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئے۔اس حوا لے سے لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بعدازاں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، جہانگیر ترین اور ہم سب مل کر چلیں گے،سب سے مقدم پاکستان ہے، نئی پارٹی کے حوالے سے ابھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ہم مل کرچلیں گے، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گے۔سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز میں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں، چودھری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔نعمان لنگڑیال کاکہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم سے کافی لوگوں نے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے نظریات کو چھوڑ کرآنیوالوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ملاقات میں شرکت کے لیے ترین گروپ کے فیصل حیات جبوانہ، اجمل چیمہ بھی شامل ہوئے۔واضح رہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت فائنل راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے۔ ذرا ئع کے مطابق جہانگیر ترین،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی سے نئے ساتھیوں کی شمولیت بارے اعتماد میں لیں گے، جماعت کا کب حتمی اعلان ہوگا اس تاریخ بارے بھی مشاورت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین نے فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔