سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا، ملزم کا اعترافی بیان

لاہور(پی پی آ ئی)جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ توڑ پھوڑ اور شر انگیزی میں شامل ایک اور ملزم قانون کی تحویل میں آگیا اور اعترافی بیان بھی دے دیا۔ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے رئیس احمد نے اعترافی بیان میں کہا کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی نے منصوبہ بنایا۔ جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا، توڑ پھوڑ کی اور آگ جلائی۔رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہاؤس پر توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔