شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پر امن احتجاج کی پاداش میں ماؤں،بہنوں، بیٹیوں کی تذلیل کی جارہی ہے: عمران خان

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ماؤں، بہنوں بیٹیوں کو پہلے اغوا کیا گیا، پھر جیلوں میں بدسلوکی کا نشانہ بنانے اور نہایت غیرانسانی حالات میں رکھنے کے ساتھ انہیں شدید ذہنی اذیّت پہنچانے کا سلسلہ جارہی ہے حالانکہ ان میں سے کوئی بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہو ئے کہا کہ پرامن احتجاج کی پاداش میں ان ماؤں،بہنوں، بیٹیوں کی محض اس لئے تذلیل کی گئی کہ ڈرا دھمکا کے اور خوفزدہ کرکے انہیں آئندہ پرامن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کے استعمال سے باز رکھا جاسکے اور سیاست سے دور کیا جاسکے۔انہو ں نے کہا کہ ہماری ان تمام خواتین نے جس حوصلے اور وقار سے اس (بہیمانہ، انسانیت سوز اور مجرمانہ سلوک) کا سامنا کیا اس پر مجھے فخر ہے۔