متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کور کمانڈر ہاؤس حملہ،پنجاب پولیس کا یاسمین راشد کی رہائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر نو مئی کو ہونے والے حملے کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ یاسمین راشد سمیت تمام حملہ آوروں اورمنصوبہ سازوں کو انصاف کہ کٹہرے میں لایا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی رہنما یاسمین راشد کی رہائی کے فیصلے کو چیلنج کیا جا رہا ہے کیونکہ ’عدالت نے پولیس کو کیس کی فرانزک شہادتیں پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہی عدالتی فیصلہ حتمی قرار پائے گا۔ اور پولیس اس کیس کی تحقیقات کرنے اور عوام تک سچ لانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔