اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشید دستی کے الزامات کے بعد سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ، درخواست گزار نے ملوث ارکان کو نا اہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔محمود اختر نقوی کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمشید دستی کے ارکان اسمبلی پر شراب نوشی اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ شراب نوشی میں ملوث پارلیمنٹیرینز کو نااہل قرار دے کر تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جمشید دستی کو ثبوتوں سمیت عدالت طلب کیا جائے۔درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ ، سیکرٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔
Next Post
جمشید دستی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے7رکنی کمیٹی قائم
Tue Mar 4 , 2014
اسلام آباد: جمشید دستی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی کی7رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ، کمیٹی15 روز میں رپورٹ دے گی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران زاہد حامد نے جمشید دستی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے7 رکنی کمیٹی کے ناموں پر مشتمل تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔کمیٹی میں عمران […]
